ابنا: پانچ جمع ايک گروپ کے مذاکرات کے تين ادوار کے بعد جمعرات کي رات بغداد ميں پريس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومي سلامتي اعلي کونسل سيکريٹري سعيد جليلي نے کہا کہ فريقين نے اپنے اپنے نظريات کا کھل کر اظہار کيا ہے اور اس کے نتيجے ميں ہم ايک دوسرے کے نظريات کو بہتر طور پر سمجھنے ميں کامياب رہے ہيں۔ سعيد جليلي نے کہا کہ استنبول مذاکرات ميں فريقين نے دو اصولوں پر بات چيت کو آگے بڑھانے کا فيصلہ کيا تھا جن ميں ايک جوہري معاملہ تھا اور دوسرے کےتعلق ايسے غير جوہري معاملات سے تھا جو دونوں فريقوں کے دلچسپي کا باعث ہوں اور مذاکرات کي بنياد بن سکيں۔ قومي سلامتي کي اعلي کونسل کے سيکريٹري نے واضح کيا کہ ہم نے تين سال قبل اپنے پيش کردہ پيکيج ميں کہا تھا کہ جمہوريت اور عوامي رائے کے احترام کو بہت سے علاقائي معاملات کےحوالے سے بات چيت کي بنياد بنايا جاسکتا ہے اور اس بارے ميں تجاويز پيش کي جاسکتي ہيں- انہوں نے کہا کہ ان ميں سے ايک تجويز بحرين اور بحريني عوام کے حقوق کے احترام اور جمہوريت کي اہميت اور عوام کو حق رائے دھي دينے کے بارے ميں تھي- سعيد جليلي کا کہنا تھا کہ پانچ جمع ايک نے بھي جواب ميں غيرجوہري معاملات کے بارے ميں دو تجاويز پيش کي تھيں ايک بحري قزاقي کا مقابلہ اور جہاز راني کو محفوظ بنانے کے بارے ميں تھي اور دوسري تجويز منشيات کے حوالے سے تھي اور ان دونوں کے بارے ميں اسلامي جمہوريہ ايران نے اپني تجاويز پيش کردي ہيں۔قومي سلامتي کي اعلي کونسل کے سيکريٹري نے کہا کہ ہم نے جوہري پروگرام ميں تعاون کے حوالے سے ٹھوس تجاويز پيش کيں ہيں ليکن سب سے زيادہن مذاکرات ميں جس بات کو اہميت دي جانا چاہيے وہ ايران سميت دنيا کے تمام قوموں کے حقوق کا احترام ہے-انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہيں کہ پرامن جوہري ٹيکنالوجي تک رسائي حاصل کرنا اين پي ٹي معاہدے کے تمام رکن ملکوں کا حق ہے اور ہمارا نعرہ بھي يہي ہے کہ " پرامن جوہري توانائي سب کے لئے، جوہري ہتھيار کسي کے لئے نہيں۔ ڈاکٹرسعيد جليلي نے يہ بات زور ديکر کہي کہ اسلامي جمہوريہ ايران اين پي ٹي معاہدے کے تحت اپني ذمہ داريوں پر پورا پورا عمل کر رہا ہے اور اس معاہدے کے ايک سرگرم رکن کي حثيت سے تخفيف اسلحہ کے لئے آواز بلند کررہا ہے- انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہيں کہ پرامن جوہري ٹيکنالوجي تک رسائي حاصل کرنا اور اسکا استعمال اين پي ٹي کے تمام ارکان کا حق ہے جس کا احترام کيا جانا چاہيے۔سعيد جليلي نے کہا ايٹمي فيول سائيکل اور افزودگي کا جوہري ٹيکنالوجي کے استمعال اور توانائي کے حصول سے گہرا تعلق ہے اور ہم اس بات پر زور ديتے ہيں کہ يہ ہمارا حق ہے اور ہم اين پي ٹي معاہدے کے تحت پرامن جوہري ٹيکنالوجي کے حصول اور يورينيئم کي افزدوگي کا حق رکھتے ہيں اور اسي بنياد پر ہرطرح کے تعاون اور مذاکراتي عمل کو قبول کرتے ہيں۔ايران کي قومي سلامتي کي اعلي کونسل کے سيکريٹري نے کہا کہ ايراني عوام کا اعتماد حاصل کرنا اس حوالے سے سب سے اہم ہے اور ميں واضح کردينا چاہتا ہوں کہ تعاون کي غرض سے مذاکرات کا عمل صرف اسي وقت کاميابي سے ہمکنار ہوسکتا ہے جب تخريبي اقدامات کو مذاکرات کے قريب نہ پھٹکنے ديا جائے- انہوں نے کہاکہ ايران اس سلسلے ميں پوري طرح سنجيد ہے اور شک و شبہے کي کوئي گنجائش نہيں ہے۔سعيد جليلي نے کہا کہ مذاکرات ميں فريقين نے اپنے اپنے نظريات بيان کئے ہيں ليکن مذاکرات ابھي مکمل نہيں ہوئے ہيں اور ايک ماہ سے کم کے عرصے ميں يعني اٹھارہ اور انيس جون کو ماسکو ميں پھر مذاکرات ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ طے پايا ہے کہ ماہرين کي سطح پر مشترکہ معاملات کا جائزہ ليا جائے تاکہ ماسکو مذاکرات کے لئے ماحول تيار ہوسکے- انہوں نے اميد ظاہر کي کہ مذاکرات کا عمل پہلے کے مقابلے ميں زيادہ کاميابي کے ساتھ آگے بڑھے گا کيونکہ اس طرح کےمعاملات کے حل کا واحد راستہ يہي ہے کہ ہم تعاون کي غرض سے مذاکراتي عمل کو آگے بڑھائيں۔
........
/169